پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن کی نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات

177
پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن کی نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات
پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن کی نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔