اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع امکانات کی دریافت کا آغاز ہو رہا ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر فنانشل ٹائمز میں پاکستان سیاحت کے قدیم ورثہ کے حوالے سے شائع ہونے والے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت ماحول کے تحفظ کا اہتمام کرتے ہوئے پاکستان کی سیاحتی صلاحیتوں کو ترقی دینے کے لئے پرعزم ہے۔