پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود حکومت نے پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی ہوئی ہیں ، عبدالقادر پٹیل

200

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود حکومت نے پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی ہوئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار برلن میں ہونے والی ورلڈ ہیلتھ سمٹ میں پولیو کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ 27 سے زیادہ پولیو ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کےلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان مشکل ترین علاقوں میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی میں بھرپور مدد کر رہی ہیں جو کہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ الازہر یونیورسٹی کے شیخ العرب کا مفتی پروفیسر ڈاکٹر طیب کا فتوی پاکستان اور مسلم دنیا کیلئے پیغام ہے کہ بچوں سے صحت کا حق چھیننا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہم پولیو کے خاتمے کے بالکل قریب ہیں ،دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے موثر ترین اقدامات کو یقینی بنارہا ہے ۔

جرمن اکنامک وزیر سونجا شولز نے کہا کہ جرمنی نے گلوبل پولیو کے خاتمے کلئے 23 ملین یورو کا اعلان کیا۔سعودی عرب کا گلوبل پولیو کے خاتمے کیلیے ایک کروڑ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔بل گیٹس کا دنیا میں گلوبل پولیو کے خاتمے کے لیے 1.2 بلین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلیا نے گلوبل پولیو کے خاتمے کیلئے 43.55ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔فرانس نے گلوبل پولیو کے خاتمے کیلئے 50 ملین یوروز کا اعلان کیا ہے۔کوریا کا پولیو کے خاتمے کیلئے 3.2 ملین ڈالرز کا اعلان کیا ہے۔

سی ای او گاوی نے کیا ہے کہ پولیو ورکرز پاکستان کے اصلی ہیروز ہیں۔روشیل ویلنسکی دائڑیکٹر سی ڈی سی امریکہ نے کہا کہ پولیو کے حالیہ کیسز جو کہ اسرائیل اور لندن میں نظر آئے ہیں وہ دنیا کو دوبارہ پولیو کے خطرے سے مل کر مقابلہ کرنے کیلئے یکجا کرنے کیلئے کافی ہیں ۔ پاکستان کے وفد میں سفیر پاکستان ڈاکٹر فیصل، پولیو کے نیشنل پروگرام منیجر، اور میجر جنرل عامر اکرام بھی موجود تھے۔