اسلام آباد ۔28اپریل (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرح نمو 4.8 فیصد متوقع ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے معاشی استحکام کی بحالی کو سراہتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پاکستان نے مائیکرو اکنامک استحکام میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی …
پاکستان میں شرح نمو 4.8 فیصد متوقع ہے،حکومت کی طرف سے معاشی استحکام کی بحالی کی کوششیں اچھی ہیں، ترسیلات زر میں اضافے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں،عالمی بینک کی رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔28اپریل (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرح نمو 4.8 فیصد متوقع ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے معاشی استحکام کی بحالی کو سراہتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پاکستان نے مائیکرو اکنامک استحکام میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ عالم یبینک کے پاکستان کیلئے کنٹری ڈائریکٹر الینگو پاچاموچو نے کہا کہ پاکستان میں شرح نمو کی بحالی اور غربت کی شرح میں کمی لانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو اکنامک ترقی کے باوجود معیشت کو مزید بہتری اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔








