پاکستان میں عرب جمہوریہ مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید کی جانب سے پاکستانی قوم ، قیادت کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

18

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):پاکستان میں عرب جمہوریہ مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید نے پاکستانی عوام اور قیادت کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ یہ عید پاکستان اور پوری مسلم دنیا کے لیے امن، خوشحالی اور اتحاد کا باعث بنے۔انہوں نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قربانی، ہمدردی اور یکجہتی کی ان اقدار کو یاد رکھنا چاہئے۔