پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ایک لاکھ 40 ہزارغیر ملکی اب تک واپس جا چکے ہیں ، ترجمان وزارت داخلہ

114
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ایک لاکھ 40 ہزارغیر ملکی اب تک واپس جا چکے ہیں ، ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی رضا کارانہ واپسی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جن کے مطابق اب تک ایک لاکھ 40 ہزار 322 غیر ملکی واپس جا چکے ہیں ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکیوں کو ان کے ممالک میں واپس بھجوانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔

رضا کارانہ طور پر غیر ملکیوں کی واپسی کا اب بھی خیر مقدم کیا جائے گا ۔ اپنے ممالک کو واپس جانے یا ڈی پورٹ ہونے والوں کو باعزت طریقے سے بھجوایا جاررہا ہے ، انھیں کھانا، میڈیکل کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔