پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا ، صرف 24 دن باقی

174
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا ،23 دن باقی

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 24 دن باقی ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔