24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی جاری ہے...

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی جاری ہے ،محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا

- Advertisement -

پشاور۔ 27 مئی (اے پی پی):پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے ،اس سلسلے میں پاکستان نے مزید 1149افغانیوں کو افغانستان واپس بھجوادیا ۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے رپورٹ کے مطابق دو روز کے دوران مجموعی طور پر 1,149 افراد کو سرحد پار بھیجا گیا، جن میں سے 1,147 افراد کو طورخم بارڈر جبکہ 2 افراد کو انگور اڈہ بارڈر کے راستے افغانستان بھجوایا گیا۔

واپس جانے والے افغان باشندوں میں 1,011 افراد غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، جبکہ 138 افغان باشندوں نے رضاکارانہ طور پر واپسی کا فیصلہ کیا یہ افراد باقاعدہ افغان رجسٹریشن کارڈ کے حامل تھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بدری کی حالیہ کارروائیوں میں خیبرپختونخوا سے 1,066، اسلام آباد سے 66 اور پنجاب سے 15 افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ستمبر 2023 سے جاری اس مرحلہ وار واپسی کے دوران اب تک مجموعی طور پر 5,47,296 افغان مہاجرین پاکستان چھوڑ کر افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601718

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں