38.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں فی ہزار نومولود بچوں میں اموات کی شرح 45 ہے،وفاقی...

پاکستان میں فی ہزار نومولود بچوں میں اموات کی شرح 45 ہے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ 2030 تک پاکستان میں ایک ہزار آبادی کے لئے 3.3 نرسز دستیاب ہوں گی،پاکستان میں فی ہزار نومولود بچوں میں اموات کی شرح 45 ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ پاکستان میں نرسز کی بہتر تربیت اور تعلیم کے کئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پاکستان میں پیدائش کے وقت مائوں کی اموات ایک ہزار میں 27 سے 30 ہیں جو دنیا کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہیں،اسی طرح نومولود بچوں کی اموات کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597746

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں