29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان میں ماڈرن سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر مضامین سکول کی سطح...

پاکستان میں ماڈرن سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر مضامین سکول کی سطح پر متعارف کرانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد علی

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوڈ سکیورٹی، سائبر سکیورٹی،زراعت اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے ماڈرن سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مضامین سکول کی سطح پر متعارف کروانے ہوں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان سائنس فائونڈیشن کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر سائنس فار سوشل اکنامک ڈویلپمنٹ کے موضوع پر منعقدہ سائنسدانوں کے کنونشن سے الرازی ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا انعقادپنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف باٹنی، پاکستان سائنس فانڈیشن اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے اشتراک سے کیا گیا۔

اس موقع پرسابق وفاقی وزیربرائے فوڈ سکیورٹی اور صدر پاکستان اکیڈمی آف سائنسز پروفیسر کوثر عبداللہ ملک،ڈائریکٹرریسرچ پاکستان سائنس فانڈیشن ڈاکٹرمرزا حبیب علی،پروفیسر ایمریٹس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اکرام الحق،ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلم حیدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر پاکستان سا ئنٹفک اینڈ ٹیکنیکل انفارمیشن سنٹر علی رضا خان، سائنسدان، محققین، فیکلٹی ممبران اور طلباطالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پاکستان میں دیہاتوں سے شہروں کی طرف ہجرت کرنے سے مسائل جنم لے رہے ہیں اور زرعی زمین کم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہماری خوراک کا بڑا حصہ ضائع ہورہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پانی کی سطح مسلسل نیچے جارہی ہے جس سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوپانی، خوراک، زراعت اورآب وہوا کے حوالے سے مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے پاکستان سائنس فانڈیشن اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ ملکی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے طلبا کو تنقیدی سوچ کیلئے تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو بچانا ضروری ہے تاکہ پاکستان اور نوجوان طلبا کو بچایا جاسکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590665

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں