پاکستان میں متعین چینی سفیر سن وی ڈونگ کی 77ویں یوم پاکستان تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں شرکت

117

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی)پاکستان میں متعن چینی سفیر سن وی ڈونگ نے 77ویں یوم پاکستان تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں شرکت کی۔ پریڈ کے اختتام پر چینی سفیر سن وی ڈونگ نے چیئرمین جوائنٹ جنرل زبیر محمود حیات ‘پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ‘پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان‘ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے مصافحہ کیا اور کامیاب پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔عسکری قیادت نے یوم پاکستان پر پریڈ میں چینی دستے کی شرکت کا خیر مقدم کیا ۔