پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کےلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری

92
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و چیئرمین ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کےلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، کرتارپور کوریڈور کی تعمیر وزیراعظم عمران خان کا وژن اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ کمیونٹی کیلئے تحفہ ہے۔ یہ بات انہوں نے لندن کے مقامی ہوٹل میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر زلفی بخاری سے لندن میں سکھ کمیونٹی کی معروف شخصیات نے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان میں سکھ مذہب کے اہم مقامات کی تزئین و آرائش مذہبی سیاحت کے فروغ کےلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔ زلفی بخاری نے لندن میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ پر سکھ فیڈریشن یو کے کا شکریہ ادا کیا۔