اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں مقامی طور ایک اور وینٹی لیٹر کامیابی سے تیار کر لیا گیا ہے۔اینووینٹ نامی وینٹی لیٹر ایسنز انڈسٹریز کراچی کا تیارکردہ ہے اینووینٹ وینٹی لیٹر کے کلینیکل ٹرائلز کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے ۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کے مطابق اینووینٹ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کر لیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اینووینٹ کو ڈریپ میڈیکل ڈیوائسز ڈویژن نے رجسٹرڈ کیا ہے۔ایسنز انڈسٹریز کو وینٹی لیٹر کی لوکل پروڈکشن کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ایسنز انڈسٹریز کو پانچ سال کیلئے پروڈکشن لائسنس جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اینووینٹ وینٹیلیٹر کو تکنیکی جانچ کے بعد رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ایسنز انڈسٹریز اینووینٹ وینٹی لیٹر تیار و فروخت کر سکے گی۔ایسنز انڈسٹریز نے وینٹی لیٹر کی پروڈکشن کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسنز انڈسٹریز مقامی ضرورت کے علاوہ وینٹی لیٹر برآمد کرے گی ۔اینووینٹ وینٹی لیٹر مکمل طور پاکستانی ماہرین کا تیارکردہ ہے۔اینووینٹ وینٹی لیٹر کی شیلف لائف پانچ سال ہے جبکہ اینووینٹ وینٹی لیٹر بڑی عمر کے مریض استعمال کر سکیں گے۔اینووینٹ وینٹی لیٹر ملکی برآمدات میں اضافے کا سبب بننے گا۔میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کی برآمد سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گا۔میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز عالمی سطح پر ملک کی پہچان بنیں گے۔