پاکستان میں موبائل فون صارفین کو آئندہ سال تک فائیو جی ٹیکنالوجی سے مزین موبائل فون سہولت فراہم کر دی جائے گی، وفاقی وزیر سید امین الحق

234

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان میں موبائل فون صارفین کو آئندہ سال تک فائیو جی ٹیکنالوجی سے مزین موبائل فون سہولت فراہم کر دی جائے گی، بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں برانڈ بینڈ انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی کیلئے زونگ نیٹ ورکنگ کرے گی جس سے ملک میں معاشی استحکام اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان میں ہر ماہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 1.4 ملین اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت ملک میں 8 کروڑ 80 لاکھ صارفین مجموعی طور پر اس سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر آئی ٹی سیّد امین الحق اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے زونگ اور یونیورسل سروسز فنڈ کے درمیان معاہدہ کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی، چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین زونگ وانگ ہوا اور سی ای او یو ایس ایف حارث محمود نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے زونگ کی طرف سے فائیو جی ٹیکنالوجی کی سب سے پہلے سہولت کی آزمائشی کال بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی وجود میں آ چکی ہے جس کو متعارف کرانے کیلئے وزارت اور متعلقہ ادارے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کے تحت موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت اگلے سال تک صارفین کو فراہم کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے یونیورسل سروسز فنڈ نے ایک بڑا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت زونگ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد، نصیر آباد، صحبت پور، کراچی کے اضلاع غربی و ملیر میں فور جی براڈ بینڈ سروس فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سرکاری اداروں میں ای گورننس کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تکمیل کیلئے ہر علاقے میں موبائل فون رابطوں اور برڈ بینڈ سروسز کی فراہمی یقینی بنانا لازمی ہے ۔ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک ہونے کے ساتھ عوام ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام سہولیات کا بہتر انداز میں استعمال کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ موبائل ایپس، ویب پورٹلز، ای کامرس، ای گورنمنٹ،ای ایجوکیشن، آن لائن نوکریاں ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کا حصہ ہیں۔ ڈیجیٹل پیمنٹس، آئی ٹی پارکس کے قیام سمیت دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے ، • اربوں روپے لاگت سے فائبر آپٹکس اور نیٹ ورکنگ میں توسیع کے منصوبے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت زیرتکمیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی یو ایس ایف کے تحت ہر ماہ براڈ بینڈ اور نیٹ ورک توسیع کا ایک نیا منصوبہ عوام کیلئے پیش کرے گی۔ • وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے زونگ نیٹ ورک کے ذریعے اسلام آباد سے بیجنگ کال کی۔پہلی بین الاقوامی فائیو جی وڈیو کال میں ہزاروں میل دوری کے باوجود بہترین وڈیو اور صاف آواز کا مشاہدہ کیا گیا۔ فائیو جی نیٹ ورک کے تحت آزمائشی کال کی خصوصی تقریب زونگ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔میڈےا سے بات چیت کر تے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آزمائشی فائیو جی کال کا اعزاز سب سے پہلے زونگ نیٹ ورک کو حاصل ہوا ہے ۔ فائیو جی نیٹ ورک میں تیز ترین ڈیٹا بینڈوتھ استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے نہایت فخر و اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے ملک میں ایسی سروس کے آزمائشی مرحلے کا گواہ بن رہا ہوں۔ فائیو جی کی آمد میرے وطن اور ہم وطنوں کیلئے ٹیکنالوجی کا ایک اہم ترین سنگ میل ثابت ہوسکے گی۔حالیہ دو برسوں میں پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 81 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔ براڈ بینڈ سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی 42 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے،سید امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن کی ڈیجیٹل پاکستان کیلئے کی جانے والی تمام کوششیں اپنے د±رست راستے پر ہیں۔پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کیلئے تمام امور آخری مراحل میں ہیں اور جلد ہی اس کی نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہم ٹیکنالوجی کی جدت سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے ساتھ دور دراز علاقوں تک نیٹ ورکنگ توسیع کیلئے ب مصروف ہیں۔عوام مطمئن رہیں اگر ان کے علاقے میں نیٹ ورکنگ کا کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ ہم سے مخفی نہیں، فائیو جی کال میں زونگ کی پ±شت پر چائینہ موبائل کمیونیکشنز کمپنی کی بھرپور معاونت شامل ہے ۔کمپنی چین کے 50 شہروں میں ایک لاکھ 88 ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکشن کمپنی کا اعزاز رکھتی ہے۔اس موقع پرچیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان پر تیزی سے کام جاری ہے، براڈ بینڈ صارفین میں ہر ماہ 2 ملین کا اضافی ہو رہا ہے پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 88 ملین ہے،ایڈیشنل سپیکٹرم کی نیلامی جلد کرنے جارہے ہیں۔سیلولر اور ٹیلی کام سیکٹر کا مستقبل پاکستان میں روشن ہے۔ چئیرمین پی ٹی اے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیزی سے گامزن ہے کویڈ 19 کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل پاکستان کی رفتار تیز ہوئی ڈیجیٹل پاکستان کے حصول میں ٹیلی کام آپریٹرز کا کردار اہم ہے۔آئی ٹی رابطے دور درزا علاقوں تک بڑھانے سے لوگوں کو فائدہ ہوگا،برانڈ صارفین ہر ماہ 20 لاکھ کااضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان میں اس وقت کروڑ 80 لاکھ برانڈ بینڈ صارفین ہیں،صارفین کو بہتر سروس کی فراہمی کے لئے ایڈیشنل سپکٹرم کی نیلامی ہونے جارہی ہے، صارفین کو موبائل سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے فریم ورک بنا رہے ہیں۔ حکومت اپنے صارفین کو برانڈ بینڈ سروس سستی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، پاکستان میں برانڈ بینڈ سروس دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت سستی ہے، آپریٹرز اپنے نیٹ ورکس میں مزید سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں جو مستقبل کے لئے اچھا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے ویزن ڈیجیٹل پاکستان کے مطابق گائیڈلائنز ترتیب دی ہیں، دور درزا علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی اس وقت اولین ترجیح ہے۔ معاہدہ پر دستخط وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ اور زونگ کے سربراہان نے کئے۔ معاہدے کے تحت نصیر آباد، جعفرآباد، صحبت پور،کراچی کے ضلع غربی و ملیر میں فورجی سہولت کی فراہمی ہوگی۔