پاکستان میں موجود غیر ملکی سفیروں کی پاکستانی ثقافت، خوبصورت مناظر، دلچسپ تصاویر اور تبصروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر جاری

229

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان میں موجود غیر ملکی سفیروں نے پاکستانی ثقافت اور خوبصورت مناظر، دلچسپ تصاویر اور تبصروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر جاری کیں۔

بدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینی ڈکٹ جی سرجارٹ نے پاکستانی ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”ہیپی پاکستان ڈے”۔

پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر ووٹر پلامپ نے سفارتخانہ کے باہر باغیچہ میں کھڑے ہو کر اپنی تصویر شیئر جس میں انہوں نے لکھا کہ ”ہیپی پاکستان ڈے”، وہ پاکستان ڈے پریڈ پر جانے کیلئے تیار ہیں، پاکستان ہالینڈ دوستی زندہ باد۔