- Advertisement -
پاکستان میں میانمر کے سفیر ون نینگ کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے خیرسگالی ملاقات
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں میانمر کے سفیر ون نینگ نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے خیرسگالی ملاقات کی۔ سفیر نے معاون خصوصی کو اپنے ملک کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے نیپال میں اتحادی حکومت کی تشکیل سے بھی آگاہ کیا۔ میانمر کے سفیر نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کے بعد امداد کی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1908
- Advertisement -