اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بی بی سی سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں، پاکستان میں میڈیا آزاد اور فعال ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کے بنیادی ، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کسی چینل یا اخبار کو کبھی پریس ایڈوائس جاری نہیں کی گئی، نہ ہی کسی قسم کا دبائو ڈالا گیا، خود پر تنقید مثبت انداز میں لیتے ہیں