اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے جمہوریہ ترکیہ ترکی کے سفیر مہمت پاچا جی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ترک سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترکیہ کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔