اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں ورلڈ ٹور ازم فورم2021ءکے انعقاد سے سیاحت کے شعبہ میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، پی ٹی ڈی سی حکام کے مطابق نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کی جانب سے ورلڈ ٹورازم سمٹ 2021ءکے لیے کوششیں کی جارہی ہیں جس میں ممبر ممالک کی جانب سے آنیوالے سرمایہ کار میزبان ملک میں 6 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہیں، سیاحتی بورڈ کا خیال ہے کہ اگر 50 فیصد بھی اس آفر کو پاکستان کیش کرا پایا تو پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ پاکستان میں سیاحتی شعبہ کو ترقی دینے کے لیے پی ٹی ڈی سی کی بھی از سر نو تشکیل کی جارہی ہے جس میں پی ٹی ڈی سی کی آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی 46کے قریب پراپرٹیز کو کمرشلائز کرنے کا پلان شامل ہے، 2022ءمیں پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے سیاحت کے وزراءکی کانفرنس کی بھی میزبانی کرے گا۔