اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وزیراعظم کی مشیر برائے یوتھ افیئرز شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹور ازم کی صنعت میں ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں ،15کروڑ پاکستانی نوجوان ہیں ، ان کے لئے ملازمتوں کے مواقع کم ہیں ،ان کو سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے نوجوانوں میں انٹرپرینیور کے کلچر کو فروغ دے کر بے روز گار کے مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوتھم کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی ہوٹل اور ٹورازم انڈسٹری میں ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے نئے ہوٹل اور ریزورٹ بن رہے ہیں جن کے لئے سکل ورکز کی ضرورت ہے۔انہوں نے طلباء سے کہا کہ آپ میں سے اکثریت بیرون ملک جائے گی یہاں آپ اپنے ملک کے سفیر ہوں گے۔