پاکستان میں پائے جانے والے ہلکے سرخی مائل رنگ کے نمک کی برآمدات کے فروغ سے سالانہ اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ کما یا جاسکتا ہے، 10 ویں ورلڈ سالٹ کانفرنس سے شرکاءکا خطاب

228

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان میں پائے جانے والے ہلکے سرخی مائل رنگ کے نمک میں انسانی صحت کے لئے ضروری معدنیات کی وافر مقدار موجود ہے اور پاکستان نمک کی برآمدات کے فروغ سے سالانہ اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ کراچی میں منعقد ہونے والی 10 ویں ورلڈ سالٹ کانفرنس میں 40 سے زائد ممالک کے 540وفود نے شرکت کی ہے۔ کانفرنس کا انعقاد سالٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان، ای یو سالٹ، چائنہ سالٹ ایسوسی ایشن اور حب سالٹ کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔