پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ڈپٹی مشن آف چیف ژاﺅ لی جیان کی ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

56

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ڈپٹی مشن آف چیف ژاﺅ لی جیان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے خلاف بین لاقوامی میڈیا کی خبریں من گھڑت ہیں، سی پیک منصوبے پر پورے زور و شور سے کام جاری ہے، توانائی، انفراسٹرکچر، گوادر اور ملک میں اقتصادی زونز پر کام ہو رہا ہے، توانائی کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، پورٹ قاسم کے بعد اب ساہیوال کول فائبر پاور پلانٹ سے قومی گرڈ کو 1320 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، یہ ایک ورلڈ ریکارڈ منصوبہ ہے جو 22 مہینوں میں مکمل ہوا جس کی لاگت 1.8 ارب ڈالر ہے۔ سی پیک کے بارے میں جھوٹے واویلا کو پاکستانی حکومت بھی مسترد کر چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے دن ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر پاکستانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔