اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کاحجم رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران 727.9ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کاحجم 727.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے ، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.78 فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 842.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ رواں مالی سال میں پاکستان میں چین کی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم منفی تین لاکھ ڈالر ریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں چین کی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم بھی منفی تین لاکھ ڈالرتھا۔مئی 2021 میں ملک میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 19.9 ملین ڈالراورپورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 7 لاکھ ڈالرریکارڈکیاگیا۔