پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کا سی پیک سمٹ اور ایکسپو کے افتتاحی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی چین کادیرینہ خواب ہے ،چین پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کی حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔پیر …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی چین کادیرینہ خواب ہے ،چین پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کی حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک منصوبے کے سمٹ اور ایکسپو کے افتتا حی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ چینی سفیر نے کہاکہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکیج ہے جس میں اطلاعات کا نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بلندیوں تک پہنچانے کے لئے اہم موقع سامنے آیا ہے اور ہمیں اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا ۔

Leave a Reply