- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین کی قیادت اورعوام بین الاقوامی ترقی کے خواہش مند ہیں۔ جمعہ کو یہاں چین کے صدر شی جن پنگ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014ءمیں پاکستان اورچین نے مل کرچینی صدرکی کتاب کا انگریزی ایڈیشن شائع کیا تھا جس کا آج اردو ترجمہ شائع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جنگ پنگ کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوئے اور انہیں نئی جہت ملی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50602
- Advertisement -