اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے گوادر میں پاک چین ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی ہے ۔
ہفتے کو سی پیک کے تحت گوادر میں پہلے پاک چین ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ گوادر کے افتتاح کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں چینی سفیر نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی اور کہا کہ انسٹیٹیوٹ 10 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور سی پیک کے تحت یہ منصوبہ چین کے 72ویں قومی دن اور چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کا ایک قیمتی تحفہ ہے ۔
چینی سفیر نے اپنے ٹویٹ میں افتتاحی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔چینی سفیر نے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ایک بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں ان کا کہنا تھاکہ چین ایک عظیم قوم ہے جس نے نہ صر ف خود ترقی کی بلکہ اپنی بصیرت آمیز قیادت میں عالمی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔
واضح رہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان چین ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا گوادر میں افتتاح کر دیا گیا ہے ۔