اسلام آباد ۔16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پورے پاکستان کیلئے یکساں مفید ہے، گوادر تک مغربی روٹ یقینی طور پر اس منصوبے کا حصہ ہے ، راہداری کے تمام روٹس ترقی اور خوشحالی کی نوید ثابت ہونگے، پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی یہ …
پاکستان میں چین کے سفیر کا پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پورے پاکستان کیلئے یکساں مفید ہے، گوادر تک مغربی روٹ یقینی طور پر اس منصوبے کا حصہ ہے ، راہداری کے تمام روٹس ترقی اور خوشحالی کی نوید ثابت ہونگے، پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی یہ دوستانہ کار ریلی ایک اہم سرگرمی ہے ۔ وہ اتوار کو یہاں پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقدہ کلچرل شو سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے فنکاروں نے اپنے بھرپور فن کا مظاہرہ کیا جبکہ بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید اور چین سے آئے ہوئے مہمانوں کے درمیان سوینئرز کے تبادلے اور گروپ فوٹوز کے سیشن بھی ہوئے ۔







