پاکستان میں ڈنمارک کے ناظم الامور جیکب جیکبسن کی سربراہی میں ڈنمارک کے وفد کی وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور وزارت ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اور کوارڈینیشن کے اعلی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں

127
شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ،نیشنل گرڈ سسٹم میں مزید 1320 میگاواٹ کا اضافہ ہو گا ، خرم دستگیر

اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی)پاکستان میں ڈنمارک کے ناظم الامور جیکب جیکبسن کی سربراہی میں ڈنمارک کے وفد نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور وزارت ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اور کوارڈینیشن کے اعلی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ڈینش وفد میں گلوبل ہیلتھ کیئر کمپنی نوا نورڈسک کے کارپوریٹ نائب صدر پیٹر سولبرگ ،کنٹری منیجر رانا اظفر ظفر اور کمرشل قونصلر اثر قریشی شامل تھے۔ نوا نورڈسک کے کارپوریٹ نائب صدر پیٹر سولبرگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوا نورڈسک کا پاکستان میں زیابیطس کے چیلنجوں پر قابو پانے میں اہم کردار ہے۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزز کیساتھ ہمارا تعاون نہ صرف علاج معالجے کے آپشنز کی فراہمی پرمبنی ہے بلکہ اس مرض میں مبتلا لوگوں کو معمول کی زندگی کی طرف لوٹانا بھی ہے۔