اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو تمام سہولیات فرہم کی جائیں گی،سماجی و اقتصادی طور پر پسماندہ علاقوں میں جاری سی پیک منصوبوں کو خصوصی طور پر ترجیح دی جائے۔جمعہ کووفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات نے سی پیک اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی ملکیت متعلقہ وزارت کے پاس ہونی چاہیے، احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا رول دونوں اطراف کے سٹیک ہولڈرز کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان میں سی پیک پر کام کرنے والی تمام چینی کمپنیوں کے ساتھ فوری طور پر میٹنگ بلانے کی ہدایت بھی کی ۔