اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگنے والوں کی اوسط شرح 48 فیصد تک پہنچ گئی اور پنجاب 50 فیصد سے زائد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگانے والا پہلاصوبہ بن گیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پہلاصوبہ جہاں50فیصدسےزائد اہل آبادی کوایک ڈوز لگادی گئی، کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگنے والوں کی شرح پنجاب میں 52 فیصد ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کے پی میں ایک خوراک کی شرح48،سندھ میں40 اوربلوچستان 17 فیصد ،اسلام آباد میں ایک ڈوزکی شرح 87 ،آزاد کشمیر میں59 اورجی بی میں54 فیصد ہے جبکہ ملک میں کم از کم ایک خوراک لگنے والوں کی اوسط شرح 48 فیصد تک پہنچ گئی۔وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگنے والوں کی اوسط شرح 48 فیصد تک پہنچ گئی۔