پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہوچکاہے، وزارت صحت کا ٹویٹ

70
Ministry of Health
Ministry of Health

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہوچکاہے۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی سےکورونا کا مرض شدت اختیار کرسکتا ہے اس لئے کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور احتیاط کی جائے۔ اعداد و شمار سے واضح ہو رہا ہے کہ پاکستان میں دوسری لہر کا آغاز ہو چکا ہے۔ ملک میں اوسطاً 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ کئے جا رہے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی تعداد میں روزانہ نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی سے مرض شدت اختیار کر سکتا ہے۔