پاکستان میں کورونا کے خلاف کامیابی غریبو ں کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے، سینیٹر فیصل جاوید

57

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ گلوبل سائنٹسٹ حیران ہیں تاہم پاکستان میں کورونا کے خلاف کامیابی غریبو ں کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے، اﷲ تعالیٰ کی خا ص مدد ہے، ہمیں اﷲ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ فیصل جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن سے ترجیحی بنیادوں پر غریبو ں کا خیا ل رکھا، اﷲ کی مدد اور بہترین حکمت عملی سے کورونا اور بھوک دونوں پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں احتیاط نہیں چھوڑنی بلکہ پہلے سے زیادہ احتیاط کرنی ہے، ایزی نہیں ہونا۔ اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کر نا ہوگا، اپنا اور دوسروں کا خیال رکھنا ہو گا، اﷲ سب کا حامی و ناصر ہو۔