اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرارہے، عوام کی ذرا سی بے احتیاطی وبا کی دوبارہ پھیلاو¿ کا باعث بن سکتی ہے، کورونا کے کیسز میں کافی حد تک کمی آ رہی ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا …
پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرارہے، عوام کی ذرا سی بے احتیاطی وبا کے دوبارہ پھیلاو¿ کا باعث بن سکتی ہے، معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرارہے، عوام کی ذرا سی بے احتیاطی وبا کی دوبارہ پھیلاو¿ کا باعث بن سکتی ہے، کورونا کے کیسز میں کافی حد تک کمی آ رہی ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں کافی حد تک کمی آ رہی ہے۔ہمیں ماسک کا استعمال کم یا ترک نہیں کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بے احتیاطی سے ہم دوبارہ اسی صورتحال میں واپس آ سکتے ہیں۔ سب سے اپیل ہے کہ ماسک اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں کیسز زیادہ بڑھ رہے ہیں۔پاکستان میں کیسز بڑھنے اور کم ہونے کا انحصار ہمارے اپنے اوپر ہے۔







