اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):پاکستان میں کینیڈاکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں کینیڈاکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 9.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 122.72 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں کینیڈاکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 4.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دسمبر2021 میں پاکستان میں کینیڈاکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی 1.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں کینیڈاکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 9.2 ملین ڈالر رہاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.8 ملین ڈالر تھا۔پہلی ششماہی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 651.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔