اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی زیتون کونسل (آئی او سی) نے پاکستان کو مکمل رکن تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں زیتون کا تیل نہ صرف گھریلو استعمال بلکہ برآمد کیلئے پیدا کرنے کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔
اس وقت پاکستان آئی او سی کا ایک ایسوسی ایٹ رکن ہے ج و مختلف ممالک کی تنظیم ہے ۔آئی او سی نے حکومت اور تحقیقی سائنسدانوں کے ساتھ زیتون کے کھیتوں کا دورہ کرنے اور پاکستان میں زیتون کے تیل کی پیداوار کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ پاکستان اب کونسل میں اس کے مکمل رکن کے طور پر شامل ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
پاکستان کی مکمل رکنیت بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور پاکستانی زیتون کے تیل کے شعبے کو کونسل کے قریب لانے اور عالمی منڈیوں میں آئی او سی معیارات کے اطلاق کو فروغ دینے کا باعث بنے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 31 ہزار ایکڑ اراضی پر 3.6 ملین زیتون کے پودے لگائے گئے ہیں اور 75 ہزار ایکڑ اراضی پر 10 ملین مزید پودے اگانے کے منصوبے جاری ہیں۔بلوچستان کو زیتون کے پودوں کی کاشت کے لیے انتہائی پر امید صوبہ سمجھا جاتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406315