16.1 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیپاکستان میں ہائیڈرو پاور کی مجموعی استعداد 59 ہزار 796 میگاواٹ ہے،...

پاکستان میں ہائیڈرو پاور کی مجموعی استعداد 59 ہزار 796 میگاواٹ ہے، رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان میں ہائیڈرو پاور کی مجموعی استعداد 59 ہزار 796 میگاواٹ ہے جبکہ ٹیکنیکلی اور معاشی طور پر موزوں استعداد 41 ہزار 45 میگاواٹ ہے۔ انجینئر حسین احمد صدیقی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں آبی وسائل سے توانائی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیتوں کے باوجود اس سے پن بجلی کی پیداوار 10 ہزار 635 میگاواٹ ہے جو نیشنل گرڈ سے منسلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پن بجلی کی مجموعی پیداوار میں 9 ہزار 389 میگاواٹ بجلی پبلک سیکٹر میں واپڈا کے ذریعے پیدا کی جا رہی ہے جبکہ 1246 میگاواٹ بجلی آئی پی پیز پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 43 ہزار 835 میگاواٹ ہے جس میں آبی وسائل سے پیداوار ہونے والی بجلی کا تناسب 24 فیصد کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی وسائل سے توانائی حاصل کرنے کی صلاحیتوں سے استفادہ کے ذریعے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528695

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں