اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ژان انسو کاٹین نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے سفیر کو انسانی حقوق کے متعلق پاکستانی حکومت کے وژن اور پالیسیز سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ انسانی حقوق سے متعلقہ تمام بلز میں ایسی ترامیم متعارف کرائی جا رہی ہیں جس سے …
پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ژان انسو کاٹین کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ژان انسو کاٹین نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے سفیر کو انسانی حقوق کے متعلق پاکستانی حکومت کے وژن اور پالیسیز سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ انسانی حقوق سے متعلقہ تمام بلز میں ایسی ترامیم متعارف کرائی جا رہی ہیں جس سے مجرم کو کڑی سزا، مجرم کی سرزنش اور مظلوم کی زیادہ سے زیادہ داد رسی ممکن ہو جائے گی۔ کامران مائیکل نے کہا کہ قانون سازی سے قبل یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی ایسی کلاز یا سیکشن نہ ہو جس کا فائدہ مجرم کو ہو سکے۔








