26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے کے حکام،اراکین اور اس سے...

پاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے کے حکام،اراکین اور اس سے منسلک دفاتر کے نمائندوں کی قوم کے شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی

- Advertisement -

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفارتخانے کے حکام،اراکین اور اس سے منسلک دفاتر کے نمائندوں نے قوم کے شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے متحدہ عرب امارات کے ان بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے وطن کے لیے فرض شناسی میں لازوال قربانیاں دیں۔یوم شہداء متحدہ عرب امارات میں ایک اہم قومی تقریب ہے جو ہر سال 30 نومبر کو منعقد ہوتی ہے۔

- Advertisement -

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں منعقد ہونے والی تقریبات اماراتی شہریوں اور بیرون ملک کمیونٹیز کے درمیان احترام اور تشکر کے گہرے احساس کو فروغ دینے کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہیں۔متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اتحاد اور قربانی کی اقدار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو قوم کی شناخت کا تعین کرتی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں