34.9 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں APIs، ویکسینز، میڈیکل ڈیوائسز اور تشخیصی آلات کی مقامی سطح...

پاکستان میں APIs، ویکسینز، میڈیکل ڈیوائسز اور تشخیصی آلات کی مقامی سطح پر تیاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ، سید مصطفیٰ کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں APIs، ویکسینز، میڈیکل ڈیوائسز اور تشخیصی آلات کی مقامی سطح پر تیاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی چین کے وزیر صحت سے ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت چین کی سرمایہ کاری کو مکمل سہولت فراہم کرے گی، روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) میں بھی چینی ماہرین کو ہر ممکن تعاون دیا جائے گا۔

قومی ادارہ صحت میں چینی کمپنیوں کے لئے خصوصی ڈیسک قائم، جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری کے لئے اپنے فوکل پرسن نامزد کرنے پر اتفاق کیا۔چینی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں جن APIs اور ویکسینز کی قلت ہے، ان کی فراہمی کے لئے مکمل تعاون کیا جائے گا ۔انہوں نے وزیر صحت مصطفی کمال کی مؤثر پیروی پر چینی وزیر صحت نے تعریف کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599345

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں