پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں بچوں کے لئے پتلی تماشا ہفتہ کو پیش کیا جائے گا

107

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)میں بچوں کے لئے پتلی تماشا (کل)ہفتہ کو پیش کیا جائے گا۔ ترجمان پی این سی اےکے مطابق یہاں بچوں کے لئے خاص طور پر ثقافتی پروگرام پیش کئے جاتے ہیں جن کا مقصد کھیل کھیل میں بچوں کی اصلاح کرنا ہے،پتلی تماشا پی این سی اے کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہےجس میں نیشنل پپٹ تھیٹر کے فنکار پرفارم کرتے ہیں۔پتلی تماشا ساڑھے 4بجے پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہر ہفتہ کو یہ پروگرام پیش کیا جاتا ہے۔