اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حق سچائی کی تلاش نمائش کے آرٹسٹوں نے اپنی گفتگو سے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ دو سینئر فنکاروں سمیرا جواد اور سمیتا احمد نے انتہائی عمدہ گفتگو سے ثابت کیا کہ آرٹسٹ حساس ہوتا ہے۔ ان کی گہری بصیرت نے طلباء، ساتھی فنکاروں اور دیگر حاضرین کو اپنی گفتگو سے بے حد متاثر کیا ۔ تقریب نوماد گیلری کے تعاون سے منعقد ہوئی۔اس تقریب نے شرکاء کو سمیرا جواد اور سمیتا احمد کے فنی سفر کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں۔
مقررین نے سمیرا جواد اور سمیتا احمد، کو عصری فن کی دنیا میں ان کی غیر معمولی خدمات کو سراہا جس نے ان کے تخلیقی عمل، انسپائریشنز اور ان کے کام کو آگے بڑھانے والے گہرے موضوعات کی گہرائیوں تک رسائی حاصل کی۔ شرکاء کو سمیرا جواد اور سمیتا احمد کی "حق: سچائی کی تلاش” کے عنوان سے ایک حیرت انگیز نمائش کا گائیڈڈ ٹور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس عمیق تجربے نے شرکاء محفل کو فنکاروں کی تخلیقات کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے کا موقع دیا۔
اس آرٹسٹ ٹاک کے لئے پی این سی اے اور نوماد گیلری کے درمیان تعاون تخلیقی مکالموں کو فروغ دینے اور فنکاروں کو دنیا کے ساتھ اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے عزم کی مثال دیتا ہے۔ نمائش، "حق کی تلاش،” 21 ستمبر 2023 تک عوام کے لئے کھلی رہے گی۔ پی این سی اے اور نوماد گیلری ہر ایک کو دعوت دیتی ہے کہ وہ آئیں اور اس غیر معمولی نمائش کا تجربہ کریں اور ہر ایک فن پارے میں سرایت شدہ گہرے پیغامات کو دریافت کریں۔