اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور قوال شجاعت سلامت علی خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔ڈی جی پی این سی اے محمد ایوب جمالی نے اس موقع پر کہا کہ قوالی کو ہماری تہذیب و تمدن میں لازوال ورثہ کی حیثیت حاصل ہے۔
محمد ایوب جمالی نے کہاکہ قوالی کو اس کی اصل شکل میں زندہ رکھنا بلاشہ ایک چیلنج ہے تاہم پی این سی اے نے اس کا ذمہ اٹھایا ہوا ہے۔
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس واحد پلیٹ فارم ہے جہاں پاکستان کے تمام مشہور و معروف قوال اپنے فن کا مظاہر ہ کرچکے ہیں، اس دھرتی نے قوالی کی دنیا میں عالمی شہرہ آفاق قوال پیدا کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی این سی اے اپنی اس روایت کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583167