پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد

100
Pakistan National Council of the Arts
Pakistan National Council of the Arts

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے، سرگرمیاں دو روز جاری رہیں گی۔منگل کو پی این سی اے میں کشمیر کے موضوع پر تصویری نمائش اور دستاویزی فلم دکھائی گئی۔پی این سی اے میں یوم یکجہتی کشمیر وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے زیر اہتمام منایا جارہا ہے۔

تصویری نمائش اور دستاویزی فلم میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کی عکاسی کی گئی اور کشمیریوں کی تحریک آزادی پر روشنی ڈالی گئی۔ تصویری نمائش بدھ 5 فروری کو بھی جاری رہے گی جس میں مزید پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔سپیشل پپٹ شو بھی منعقد ہوگاجس میں نیشنل پپٹ تھیٹر کے فنکار پرفارم کریں گے۔یہ شو کل (بدھ)3 سے 4 بجے ہوگا۔سپیشل تھیٹر ڈرامہ شام 6 بجے پیش کیا جائے گا جبکہ لوک موسیقی کی محفل رات 7 بجے منعقد ہوگی۔