اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز میں دو روزہ تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ نیشنل پپٹ تھیٹر اینڈ چلڈرن آرٹ ورکشاپ نے اپنے اقدام "آرٹ فار آل” کے تحت پی این سی اے میں ریپرٹری تھیٹر کے پروگرام آرگنائزر وقار عظیم کی طرف سے دو روزہ تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔
سکول میں کلاس پنجم کے طلباء کو اداکاری کے مختلف طریقے، اداکاری کی مہارت کی بنیادی باتیں، مختلف حالات میں اداکاری، تخیل، معاشرے پر ڈرامے کے اثرات سکھائے گئے۔
سکولوں اور کالجوں میں تھیٹر ورکشاپس کے انعقاد کے بعد پی این سی اے میں سٹیج ڈراموں کی تیاری کے لئے بچوں کا چلڈرن ڈرامہ کلب قائم کیا جائے گا۔ طلباء، فیکلٹی ممبران اور سکول کے پرنسپل نے نہ صرف ورکشاپ میں جوش و خروش سے شرکت کی بلکہ پی این سی اے پر زور دیا کہ وہ طلباء کے لئے ماہانہ بنیادوں پر سرگرمیاں منعقد کرے۔