اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی ۔
جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعلان کیا کہ آج مہمانوں کی گیلری میں پناہ کے اراکین اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین اجلاس دیکھنے کے لئے موجود ہیں جس پر اراکین قومی اسمبلی نے ڈیسک بجا کر مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔