پاکستان نیوکلیئر سیفٹی اور سیکورٹی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان نے عالمی معیار کے مطابق نیوکلیئر سیفٹی و سیکورٹی کیلئے قانونی، ریگولیٹری اور انتظامی اقدامات کر رکھے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوکلیئر سیفٹی اور سیکورٹی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان نے عالمی معیار کے مطابق نیوکلیئر سیفٹی و سیکورٹی کیلئے قانونی، ریگولیٹری اور انتظامی اقدامات کر رکھے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کی رکنیت کیلئے باضابطہ درخواست دےدی۔ ویانا میں پاکستان کے سفیر نے 19 مئی کو چیئرمین این ایس جی کے نام ایک …

پاکستان نیوکلیئر سیفٹی اور سیکورٹی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان نے عالمی معیار کے مطابق نیوکلیئر سیفٹی و سیکورٹی کیلئے قانونی، ریگولیٹری اور انتظامی اقدامات کر رکھے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کی رکنیت کیلئے باضابطہ درخواست دےدی۔ ویانا میں پاکستان کے سفیر نے 19 مئی کو چیئرمین این ایس جی کے نام ایک خط میں قرار دیا ہے کہ ایکسپورٹ کنٹرول رجیم میں شمولیت کا فیصلہ تباہ کن ہتھیاروں کے پھیلاﺅ کی روک تھام کی عالمی کوششوں کیلئے پاکستان کی مضبوط اور مکمل حمایت کا عکاس ہے۔ خط میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ این ایس جی کنٹرولڈ آئٹمز، مصنوعات اور سروسز کی فراہمی اور ایٹمی مواد کے پرامن استعمال کیلئے پاکستان کے پاس ماہرین، افرادی قوت، انفراسٹرکچر اور بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سیفٹی اور سیکورٹی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان نے عالمی معیار کے مطابق نیوکلیئر سیفٹی و سیکورٹی کیلئے قانونی، ریگولیٹری اور انتظامی اقدامات کر رکھے ہیں۔ پاکستان ایکسپورٹ کنٹرول رجیم کو مستحکم قانون سازی، ریگولیٹری اور انفورسمنٹ میکنزم کا سہارا حاصل ہے۔

Leave a Reply