پاکستان نیوی سلیکشن سنٹر ایبٹ آباد کے حکام کا اختر نواز خان شہید ڈگری کالج ہری پور کا دورہ

111

ہری پور۔ 14 نومبر (اے پی پی):پاکستان نیوی سلیکشن سنٹر ایبٹ آباد کے حکام نے گورنمنٹ اختر نواز خان شہید ڈگری کالج ہری پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان نیوی کی آئندہ بھرتی مہم کیلئے رجسٹریشن، طلبہ کی رہنمائی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک نشست کا اہتمام کیا۔ اختر نواز خان (شہید) ڈگری کالج کے پرنسپل اور سٹاف نے مہمانوں کا کالج پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر نیوی میں بھرتی کے خواہشمند طلباءنے نشست میں حصہ لیا اور خود کو آئندہ بھرتی کیلئے رجسٹر کروایا۔ واضح رہے کہ اس نشست میں شرکت نیوی میں قابل فخر اور فائدہ مند کیریئر کی طرف پہلا قدم ہو گا، ہم تمام رجسٹر طلباءکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اس باوقار سفر کا آغاز کرتے ہوئے اپنی قوم کی عزت و وقار کیلئے خدمت کے جذبہ سے سرشار ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔