14.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان نے انڈونیشیا کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 2-1سے شکست دے کر...

پاکستان نے انڈونیشیا کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 2-1سے شکست دے کر ڈیوس کپ جونیئرز 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان نے انڈونیشیا کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 2-1 سے شکست دے کر ڈیوس کپ جونیئرز 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ جونیئرز 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔

فائنل مقابلوں میں سنگلز میں ابوبکر طلحہ نے سوریانہ رافیل ریو کو 6-1,6-2 سے شکست دی، دوسرے سنگلز میں گناوان جوآچم میکا نے میکائیل علی بیگ کو 6-4,4-6,6-1 سے شکست دی جبکہ ڈبلز میں حمزہ رومن / ابوبکر طلحہ نے منگن سونگ رافع جیکونیا / سوریانہ رافیل ریو کو 7-6 (0)، 2-6، 10-7 سے شکست دی۔ اس تاریخی جیت کے ساتھ، پاکستان پوری چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہا، اس فتح کی وجہ سے پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا/اوشیانا ڈیوس کپ جونیئرز کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو قازقستان میں 19 سے 24 مئی تک شیڈول ہے۔

- Advertisement -

اس ایلیٹ مقابلے میں ایشیا اور اوشیانا کی ٹاپ 16 ٹیمیں عالمی گروپ میں جگہ کے لیے مقابلہ کریں گی۔اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان شہزاد خان نے کہا کہ لڑکوں نے شروع سے آخر تک جس طرح کھیلا اس سے میں بہت خوش ہوں، ان کی لگن اور محنت رنگ لائی اور مجھے تمام کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ قرار دیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں میکائیل علی بیگ، ابوبکر طلحہ اور حمزہ رومان کے ساتھ ساتھ کپتان شہزاد خان کو ان کی لگن اور عزم کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر ٹینس میں پاکستان کا پرچم بلند ہو رہا ہے۔صدر پی ٹی ایف نے بین الاقوامی مقابلوں میں ہونے والی نمایاں پیشرفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان نے چیمپئن شپ جیت کر ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ملک میں ٹینس کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔

اعصام الحق نے اے ٹی پی کوچ رابرٹ ڈیوس اور اے ٹی پی ٹرینر ایڈورڈو لالوک کے انمول تعاون کا بھی اعتراف کیا جنہوں نے فروری 2025 میں اسلام آباد میں سخت تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اعصام الحق قریشی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کا شکریہ ادا کیا کہ اس بین الاقوامی کوچنگ اقدام کو سہولت فراہم کرنے میں ان کی غیر متزلزل حمایت جو کہ پاکستان کی ٹینس کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ اور پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: "یہ جیت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جونیئر ٹینس کے لیے ایک نئے دور کی نشان دہی ہے۔ یہ ہمارے پاس موجود ناقابل یقین ٹیلنٹ اور پاکستان کے دس کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572962

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں