پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

74
England and Pakistan
England and Pakistan

ملتان۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا،دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم ایک فاسٹ بولر اور تین ریگولر اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔کپتان شان مسعود،نائب کپتان سعود شکیل،صائم ایوب،عبداللہ شفیق، کامران غلام،وکٹ کیپر محمد رضوان ، سلمان علی آغا، عامر جمال ،نعمان علی،ساجد خان اور زاہد محمود پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں چار تبدیلیاں کی ہیں، بابر اعظم،شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد کی جگہ کامران غلام، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاک انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے ملتان سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ والی پچ کو دوبارہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سپورٹس ماہرین پچ کو سپن باولرز کے لئے سازگار قرار دے رہے ہیں۔