32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی کو جیو اکنامک وژن کی جانب موڑ...

پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی کو جیو اکنامک وژن کی جانب موڑ دیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملکی خارجہ پالیسی کو ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے،اقتصادی و ترقیاتی اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے موثر خارجہ پالیسی دنیا میں پاکستان کی انسانی ترقی، معاشی خوشحالی اور امن کےلئے اقدامات کے مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے زیر اہتمام ’’فارن پالیسی فار اے بیٹر فیوچر: الائننگ ڈپلومیسی ود ڈویلپمنٹ گولز‘‘ کے عنوان سے منعقدہ فلیگ شپ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں صدر انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز ایمبیسیڈر جوہر سلیم سمیت دیگر ملکی و غیرملکی مندوبین، ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی کو جیو اکنامک وژن کی جانب موڑ دیا ہےجس میں علاقائی رابطہ کاری، تجارت اور پائیدار شراکت داریوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان پل کی حیثیت رکھتا ہے، جو خطے کی ترقی کےلئے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کے خارجہ پالیسی کے اصول ’’دنیا بھر کے ممالک سے دوستی‘‘کو یاد دلایا۔ گورنر نے کہا کہ ترقی کےلئے ضروری ہے کہ بین الاقوامی شراکت داریوں سے نوجوانوں، خواتین اور پسماندہ طبقات کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے تعلیم، دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر، موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق زراعت اور صنفی مساوات جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے ساتھ ہم آہنگی کو ترجیح دینے کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ اس سے بین الاقوامی فنڈنگ اور ٹیکنالوجی تک رسائی ممکن ہوگی۔ملکی خارجہ پالیسی کو ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593302

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں